2 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران گیس پائپ لائن کو نہیں روک سکتی۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کل لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے اوراس معاملہ پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔
پاکستان کے صدر نے تاکید کی کہ پاکستان آزاد ملک ہے، اپنے فیصلے خود کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت نے ایران –پاکستان گیس پائپ لائن معاہدے پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے.

.....

/169