ابنا: علماء کونسل پاکستان کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے حال ہی میں افغانستان میں خودکش حملوں کو جائز قرار دینے پر مبنی فتوا دیا تھا ۔ اس رپورٹ کے مطابق افغانستان کی علماء کونسل اور اس ملک کی امن کونسل کے رکن مولوی شہزادہ شاہد نے آج علماء کونسل پاکستان کے سربراہ کے اس فتوے پر افسوس کا اظہار کیا اور اس کو اسلامی و انسانی اصولوں کے منافی قرار دیا ۔ افغانستان کی علماء کونسل کے رکن نے تاکید کی کہ اگر افغانستان میں خودکش حملے جائز ہوں تو پاکستان میں بھی ان کو جائز قرار دیا جانا چائیے ۔ اس فتوے کے جاری ہونے کے ساتھہ افغانستان کے عوام میں پاکستان کے خلاف احساسات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
1 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396208
افغانستان کی علماء کونسل نے اس ملک میں خودکش حملوں کو جائز قرار دیئے جانے پر مبنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ کے حالیہ فتوے کی مذمت کی ہے ۔