1 مارچ 2013 - 20:30

مصر کی دستور پارٹی کے سربراہ محمد البرادعی سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ابنا: مصر کے ایک اخبار نے باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دستور پارٹی کے سربراہ اور نیشنل سالویشن فرنٹ کے رہنما محمد البرادعی سیاسی سرگرمیوں سے الگ رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مصر کے اخبار الجمہوریہ نے اپنی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ البرادعی نے یہ فیصلہ اچانک اور ذاتی طور پر کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق محمد البرادعی کے اس فیصلے کا سبب ان کا یہ احساس ہے کہ موجودہ نظام کی تبدیلی کے لۓ سیاسی سرگرمیاں کارگر نہیں ہیں۔
دریں اثناء مصر کی حکومت کے ایک اور مخالف عمرو موسی نے بھی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل سالویشن فرنٹ انتخابات کے انعقاد کا مخالف نہیں ہے بلکہ وہ انتخابات کے التواء کا خواہاں ہے کیونکہ ملک کے حالات ان انتخابات کے لۓ سازگار نہیں ہیں۔