1 مارچ 2013 - 20:30

ترکی کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ انقرہ ایران سے تیل اور گیس کی درآمدات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق  ترکی کے وزیر توانائی  تانر ییلدیز  نے آج قونیہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران ترکی کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے والا ایک اہم ملک ہے اور انقرہ ایران سے تیل اور گیس کی درآمد کا سلسلہ بدستور جاری رکھے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ترکی ایران کے تیل اور گیس کی قیمت ترکی میں واقع ایک بینک میں ایران کے اکاؤنٹ میں جمع کراتا ہے۔واضح رہے کہ ترکی نے امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کے باوجود فروری کے مہینے میں بھی گزشتہ تین ماہ کی طرح ایران سے خام تیل خریدا تھا۔