1 مارچ 2013 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران نے فلسطينيوں کے خلاف اسرائيلي مظالم پر اقوام متحدہ سے احتجاج کيا ہے -

ابنا: اقوام متحدہ ميں ايران کے مستقل مندوب محمد خزاعي نے اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون کو ايک خط ارسال کرکے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ اسرائيلي جيلوں ميں بند فلسطيني قيديوں پر صہيوني ریاست کے مظالم کا سخت نوٹس لے –ايراني مندوب نے اس خط ميں صہيوني جيلوں ميں غير قانوني طريقے سے فلسطينيوں کو بند رکھے جانے اور  فلسطيني قيديوں پر ڈھائے جارہے مظالم پر گہري تشويش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کيا کہ وہ اسرائيلي حکومت کو اس بات پر مجبور کرے کہ قيديوں کے بارے ميں بين الاقوامي  قوانين کا احترام کرے اور  فلسطيني قيديوں کو رہا کرے –اقوام متحدہ ميں ايران کے مندوب محمد خزاعي نے اسي طرح سکريٹري جنرل بان کي مون سے يہ بھي مطالبہ کيا ہے کہ وہ اس خط کو جنرل اسمبلي اور سلامتي کونسل کي سرکاري دستاويز کے طور پر شائع کريں –

.....

/169