28 فروری 2013 - 20:30

سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نے مشرقي شہر العواميہ ميں ايک اسکول پر حملہ کرکے اسکولي طلبا کو بري طرح زد و کوب کيا.

ابنا: سعودي عرب کے پوليس اہلکاروں نے جمعرات کو العواميہ کے ايک اسکول پر دھاوا بول ديا اور اسکول کے گراؤنڈ ميں فائرنگ  بھي کي - خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ بڑي تعداد ميں بکتر بند گاڑيوں نے اسکول کا محاصرہ کررکھا تھا -
پوليس اہلکاروں نے اسکول ميں داخل ہونے کے بعد طلبا سے کہا کہ وہ ان کے سامنے لائن سے کھڑے ہوجائيں مگر طلبا نےجب ايسا کرنے سے انکار کيا تو ان کو زد و کوب کيا اور فائرنگ کي جس سے اسکولي بچوں ميں خوف و ہراس پھيل گيا -
واضح رہے کہ گذشتہ دوبرس سے سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں آل سعود حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف عوام کے مظاہرے جاري ہيں-
سعودي عوام ملک ميں منتخب عوامي حکومت اور سياسي اصلاحات کے نفاذ کےساتھ ساتھ سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کررہے ہيں - ان مظاہروں کے دوران اب تک دسيوں سعودي شہري شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ سيکڑوں افراد کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پيچھے ڈال ديا گيا ہے -

.......

/169