ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ " صادق آملی لاریجانی " نے آج ایران کے شمال میں واقع گرگان کی یونیورسٹیوں کے پروفیسروں کے ساتھہ ملاقات میں کہا کہ مغرب لیبرل نقطہ نظر کےساتھہ انسانی حقوق کی عکاسی کررہا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کو دیگر ملکوں پر مسلط کرے ۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے مزید کہا کہ مغرب کی نظر میں انسانی حقوق ،منہ زوری اور ہٹ دھرمی میں ہے جس کی کوئی فلسفیانہ بنیاد ہی نہیں ۔ آیت اللہ آملی لاریجانی وضاحت کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران الہی و منطقی اقدار کی بنیاد پر انسانی حقوق کا خواہاں ہے ۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے اسی طرح انسانی حقوق کے عالمی کنونشنوں اور ان میں درج حقوق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے عملی میدان میں دیگر ممالک کے سامنے بے پناہ چیلنجز کھڑے کردیئے ہیں ۔
27 فروری 2013 - 20:30
News ID: 395527
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انسانی حقوق کے بارے میں مغرب کے دعوؤں پر شدید تنقید کی ہے ۔