27 فروری 2013 - 20:30

پاکستان میں طالبان نے مزید چار اسکولوں کو تباہ کردیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں طالبان نے آج لڑکوں کے 4 اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ تباہ ہونے والے دو مڈل اور دو پرائمری اسکول تھے اور چاروں اسکول تحصیل صافی کے علاقے قنداری میں واقع تھے۔اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کوئي جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پاکستانی حکام کے مطابق اس علاقے میں طالبان کے ہاتھوں اب تک سو سے زیادہ اسکول تباہ ہوچکے ہیں۔