27 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے دہلی یونیورسٹی کے فارسی اساتذہ اور طلبا سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج دہلی یونیورسٹی کے شعبۂ فارسی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے فارسی اساتذہ اور طلبا سے ملاقات اور بات چیت کی۔لاریجانی نے دہلی یونیورسٹی میں میراث ادب فارسی کے موضوع پر منعقد ہونے والے تین روزہ عالمی سیمینار کی افتتاحیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔لاریجانی نے سیمینار میں ہندوستان کے ممتاز فارسی پروفیسر سید امیر حسن عابدی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور فارسی زبان و ادب کی ترویج کے سلسلے میں ان کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے ایران اور ہندوستان کے درمیان گہرے ثقافتی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ کا مناسب ذریعہ بتایا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی 40 سے زیادہ یونیورسٹیوں میں فارسی زبان و ادب کی تعلیم دی جاتی ہے اور ہزاروں طلبا و طالبات فارسی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔