ابنا: تفصیلات کے مطابق آج صبح کیماڑی پورٹ کے گیٹ نمبر ۱۵پر ڈیوٹی کیلئے پہنچنے والے لیفٹنینٹ کمانڈر پاکستا ن نیوی سید عظیم حیدر کاظمی پر پہلے سے گھات لگائے دہشتگردوں نے اندھادھند فائرنگ کر دی ، مسلّح دہشتگردوں کی فائرنگ سے عظیم حیدرکاظمی کو 4 گولیاں لگیں ہیں ، اطلاعات کے مطابق پی این ایس شفاء میں انکی حالت انتہائی تشویش نا ک بتائی جارہی ہے اور انہیں وینٹلیٹر پر رکھا گیا ہے ۔زرائع کے مطابق لیفٹنینٹ کمانڈر پاکستا ن نیوی سید عظیم حیدر کاظمی2 برس قبل مہران بیس کراچی پر ہونے والے حملہ کیس کے تفتیشی افسرہیں ،
واضح رہے کہ لیفٹنینٹ کمانڈر پاکستا ن نیوی سید عظیم حیدر کاظمی کا تعلق خیر پور کے محلے نیاء گوٹھ کے شیعہ گھرانے سے ہے ۔ پاکستان نیوی کے شیعہ افسران کو نشانہ بنانے کا شروع ہونے والا یہ سلسلہ انتہائی تشویش ناک ہے چند روز قبل ہی لیفٹنینٹ کمانڈر پاکستا ن نیوی سیدآصف حسین کاظمی کو انکی اہلیہ کے ساتھ پی این ایس راحت کراچی میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دہشتگرد عام شہریوں کے بعد اب مسلّح افواج کے شیعہ افسران کوبھی با آسانی دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں.
.......
/169