26 فروری 2013 - 20:30

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی ممالک کے درمیان روابط کو مسلمان قوموں کی مشکلات کا حل قرار دیتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ کے درمیان اختلاف پیدا کرنا صہیونی اور عالمی استکبار کا اہل مقصد ہے۔

اہلبیت نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ آج بدھ ۲۷ فروری کو پاکستان کے صدر جمہوریہ آصف علی زرداری نے تہران میں رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر معظم نے امت مسلمہ کی تمام مشکلات کو دشمنان اسلام کی جانب سے قرار دیتے ہوئے فرمایا:دنیائے اسلام کی جغرافیائی، زمینی اور  انسانی صلاحیتوں اور استعدادوں کو نکھارنا ان مشکلات سے بچنے کا حل ہے۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی ممالک میں روابط کی تقویت کو مسلمان قوموں کے درمیان موجود مشکلات کے حل کا دوسرا عامل قرار دیتے ہوئے کہا: امت اسلامیہ کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنا صہیونی اور عالمی استکبار کے اہم اہداف میں سے ایک ہے۔انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان روابط کو مزید عمیق کرنے کے حوالے سے فرمایا: ہم یہ محکم عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان دو ممالک کے درمیان معیشتی، سیاسی، سماجی اور امنیتی روابط میں مزید تقویت ان کی پیشرفت کا ذریعہ ہے۔رہبر انقلاب نے ایران پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن کو تہران ۔ اسلام آباد کے درمیان ہمکاری کا ایک اہم نمونہ قرار دیا اور اس سلسلے میں دشمنوں کی مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں چاہیے کہ ان مخالفتوں کو پشت پا ڈال کر آگے بڑھیں۔رہبر انقلاب اسلامی نے ایک قابل اطمینان اور دائمی انرجی منبع کو پاکستان جیسے ملک کے لیے اول درجہ اہمیت کا حامل سمجھتے ہوئے فرمایا: اس علاقہ میں صرف اسلامی جمہوریہ ایران ایک قابل اعتماد انرجی منبع ہے اور ہم تیار ہیں اس حوالہ سے پاکستان کی ضرورت پورا کریں۔حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے پاکستان میں مذہبی کشت و کشتار کو ایک خطرناک بیرونی جراثیم قرار دیتے ہوئے کہا: پاکستان میں مذہبی قتل و غارت یقینا افسوس ناک ہے اور قطعی طور پر دشمنوں کو اجازت نہیں دینا چاہیے کہ وہ پاکستان کی قومی یکجہتی کو پامال کریں۔رہبر انقلاب نے اس مشکل کے حل کے لیے پاکستانی حکومت کو امید دلاتے ہوئے کہا: ہمیں امید ہے کہ آپ کی حکومت مذہبی اور قومی وحدت کو مضبوط بنا کر ملک کی ترقی کی راہ میں قدم اٹھائی گی۔جناب آصف علی زرداری نے بھی اس ملاقات سے نہایت خوشی کا اظہار کیا اور تاکید کی کہ ہم دونوں ممالک کے عمیق روابط پر یقین رکھتے ہیں۔پاکستان کے صدر جمہوریہ نے کہا: ایران اور پاکستان کے روابط کو مخدوش کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا کھیل شکست کھا چکا ہے اس لیے کہ قوموں نے یہ سیکھ لیا کہ کس طرح سے دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا جائے۔آصف علی زرداری نے داخلی جنگ کو دشمنان پاکستان کی سازش قرار دیا اور کہا: جناب عالی کی دعاوں کے طفیل انشاء اللہ ہم اس سازش کو نقش بر آب کریں گے۔