ابنا: اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ،غرب اردن اور فلسطینی انتظامیہ کے علاقوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور آج غاصب فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے 12 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے آج صبح الخلیل کے شمال میں واقع ایک گاؤں پر حملہ کیا اور دو فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بیت لحم میں بھی مختلف علاقوں پر حملہ کیا اور دس فلسطینیوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے گزشتہ روز بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا تھا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپ ہوئي تھی۔اس جھڑپ میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے تھے اور 9 فلسطینیوں کو صیہونی فوجیوں نے گرفتار کرلیا تھا۔