26 فروری 2013 - 20:30

کوئٹہ – گورنربلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی کی صدارت میں آج یہاں ایک اجلاس منعقدہواجس میں عمومی طورپربلوچستان اورخصوصی طورپرکوئٹہ میں امن وامان اورسیکورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،اس موقع پر گورنر نے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کےئے پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرأت ،بہادری اورکسی بھی قسم کے خوف کے بغیر اپنے فرائض اداکرنے چاہیے.

ابنا: انہوں نے کہاکہ اس مقصد کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کومربوط طریقے سے کام کرناچاہیے ،گورنر نے کہاکہ یہ ملک ہم سب کاہے اورہمیں مل جل کراس کی حفاظت ،سا لمیت اورترقی کیلئے کام کرناہوگا اورآپس کے اختلافات کوپس پشت ڈال کر مل جل کرآگے بڑھناہوگا،انہوں نے کہاکہ ریاست کوسختی سے اپنی اتھارٹی منوانی چاہیے اورشپرپسند عناصر کے خلاف بلاکسی رعایت کے کاروائی کرنی چاہیے،انہوں نے کہاکہ کوئی بھی افسر کسی کاذاتی ملازم نہیں ہے اورانہیں بلاخوف اوربلاامتیاز اپنی ذمہ داریاں اداکرنی چاہیے،گورنر نے کوئٹہ شہرمیں امن وامان کی صورتحال کومزید بہتربنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ شہرمیں وال چاکنگ بند کی جائے اورمختلف سڑکوں پرلگائے گئے پوسٹرہٹائے جائیں،انہوں نے کہاکہ گورنرراج کے نفاذ کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگیٹڈ آپریشنز کے سلسلے میں ایک سواُنتیس(129)چھاپے مارے ہیں جن میں بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکیاگیاجبکہ ملزموں کوبھی گرفتارکیاگیا،گورنر نے سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے ضمن میں ہدایت دی کہ اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کو فوری طورپرمعاوضہ کی ادائیگی کی جائے اس کے علاوہ املاک کے نقصان کاجائزہ بھی لیاجائے اوراس کامعاوضہ دیاجائے،انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کوممنوعہ بور کااسلحہ رکھنے پر پابندی ہے تاہم اپنی حفاظت کیلئے انہیں لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی،انہوں نے زوردیا کہ اب جبکہ پاکستان الیکشن کمیشن نے پولیس میں بھرتیوں کی اجازت دے دی ہے تو فوری طورپر پولیس میں نئی بھرتیاں کی جائیں،انہوں نے زائرین کی حفاظت کیلئے بھی مؤثرانتظامات کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ ملک کے بڑے شہروں سے ایران جانے والے زائرین کیلئے ہوائی سروس شروع کی جائے ،اجلاس کے دوران امن وامان کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غورکیاگیا اورضروری فیصلے کئے گئے اجلاس میں آئی جی ایف سی میجرجنرل عبیداللہ خان،صوبائی سیکرٹری داخلہ اکبردرانی،پرنسپل سیکرٹری ٹوگورنرعبدالجبار،آئی جی پولیس مشتاق احمدسکھیرا،کمشنرکوئٹہ ،ڈپٹی کمشنرکوئٹہ اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.

.......

/169