ابنا: وردک صوبے کے ہزاروں عوام نے کل منگل کو سڑکوں پر نکل کر امریکی فوجیوں کی جانب سے افغان عوام کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور نیٹو افواج کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ افغان عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔
اس سے قبل افغان صدر حامد کرزی نے وردک صوبے میں افغان عوام پر حملوں سے متعلق سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس صوبے سے غیرملکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں امریکی اسپیشل فورس کو علاقے میں بدامنی پھیلانے میں بھی ملوث بتایا۔ رپورٹ کے مطابق افغان صدر نے امریکی فوج کو وردک صوبے سے انخلاء کےلئے دو ہفتوں کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
نیٹو نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے امریکی فوجیوں کے خلاف افغان صدر کے الزامات کی تردید کی۔
.......
/169