ابنا: قزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اور آخری مرحلہ آغاز ہوگیا ہے۔ مذاکرات کا پہلا دور کل منعقد ہوا تھا جس میں ایرانی وفد کی قیادت سعیدجلیلی نے کی جبکہ گروپ 1+5 کے وفد کی قیادت گروپ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن نے کی۔
آلماتی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی ایران کی طرف سے ایک جدید تجویز لیکر گروپ 1+5 کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔
ایرانی وفد کےایک قریبی ذرائع کے مطابق یہ تجویزفریق مقابل کے پیکیج کے پیش نظر پیش کی جائے گی۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایران کی تجویز کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کو حقیقی تشویش ہے یا وہ اس معاملے کو ایران پر دباؤ کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔ اس نے کہا کہ آلماتی کے مذاکرات میں ایرانی قوم پر یہ بات واضح ہوجائے گی۔
.......
/169