22 فروری 2013 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے پاس کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ طالبان/لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے فیض حسین نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق 24 سالہ شیعہ مومن سید فیض حسین زیدی ولد سید کرار حسین زیدی کو  جمہوریت دشمن کالعدم سپاہ صحابہ/لشلرجھنگوی کے ناصبی فرقہ پرست دہشتگردوں نے شارع نورجہاں کی حدرد کٹی پہاڑی جمشید پمپ والی گلی، نزد اسلامیہ کالج کے پاس فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید کو عباسی  شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق شہید کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے 8 گولیاں ماری ہیں جس کے نتیجے میں فیض حسین موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید کاجسد خاکی کو انچولی سوسائٹی امام بارگاہ خیرالعمل منتقل کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں جاری شیعہ نسل میں شدت آگئی ہے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں کئی شیعہ مسلمان فرقے کی بنیاد پر نشانہ بن چکے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ سکیورٹی اداروں میں موجود وہ کالی بھیڑیں ہیں جن پر قوم کا لاکھوں روپیہ ٹیکس کی شکل میں لگایا جاتا لیکن اُس کے باوجود بھی عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں۔

.......

/169