21 فروری 2013 - 20:30

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کی حکومت کی کوششوں سے گزشتہ دس سالوں کے دوران پورے ترکی میں ۱۷ہزار نئی مساجد کو تعمیر کیا گیا ہے۔

ابنا: ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کی حکومت کی کوششوں سے گزشتہ دس سالوں کے دوران پورے ترکی میں ۱۷ہزار نئی مساجد تعمیر کی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت ترکی میں تقریبا ۹۳ہزار مساجد موجود ہیں کہ اگر اس ملک کی آٹھ کروڑ آبادی کے لحاظ سے حساب کیا جائے تو ۸۶۰افراد کے حصہ میں ایک مسجد آتی ہے۔
اٹلی کی نیوزایجنسی انسامد نے اس حوالے سے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے لائیک گروپ کہ جو مخفیانہ طور پر اس ملک میں اسلام فوبیا کی حمایت کرتے ہیں کی جانب سے اس ثقافتی انقلاب پر تنقیید کی جا رہی ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ مسلمان پارٹی کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے۔
یاد رہے کہ ترکی کی حکومت نے گزشتہ ہفتوں سے اس ملک کی یونیورسٹیز اور وکلاء میں حجاب سے پابندی کوہٹا دیا ہوا ہے۔
رجب طیب اردگان ترکی میں بڑے بڑے میناروں پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی مسجد کو تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ جس کے مینار بحیرہ روم اور بحیرہ اسود سے قابل مشاہدہ ہوں۔

.......

/169