ابنا: غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان نائب صدر کریم خلیلی نے کوئٹہ سانحے کے خلاف کابل میں قائم احتجاجی کیمپ میں حاضری کے موقع پر پاکستان اور افغانستان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف سخت اقدام کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، ان ممالک میں شیعہ نسل کشی کی روک تھام کرے۔واضح رہے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے منگل سے کوئٹہ سانحے کے خلاف احتجاجی کیمپ قائم کیا گیا ہے ۔کریم خلیلی نے انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ اور دوسری عالمی تنظیموں پر دوہرا رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں بے گناہ انسانوں کے قتل میں ملوث لشکر جھنگوی کے نام کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔افغان نائب صدرنے ہزارہ برادری کے تحفظ اور دہشتگرودوں کی گرفتاری کےلئے حکومت پاکستان سے بھی ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
20 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393039
افغانستان نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نسل کشی قرار دیا ہے۔