19 فروری 2013 - 20:30

حزب اللہ لبنان نے عراق اور پاکستان ميں تکفيري گروہوں کي طرف سے شيعہ مسلمانوں پر کئےگئے دہشت گردانہ حملوں کي مذمت کي ہے -

ابنا: حزب اللہ لبنان کے تعلقات عامہ کے دفتر سے جاري کردہ بيان ميں عراق اور پاکستان ميں تکفيري گروہوں کے حاليہ دہشت گردانہ حملوں کي مذمت کرتے ہوئے ان دونوں ملکوں کے عوام اور حکام سے درخواست کي گئي ہے کہ وہ اپنے اپنےملکوں ميں اس طرح کے فتنوں کو ناکام بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کريں -اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ عراق اور پاکستان ميں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کي عالمي اداروں کي طرف سے بھي مذمت کي جاني چاہئے اس بيان ميں اسي طرح عالمي اداروں سے کہا گيا ہے کہ وہ تکفيري گروہوں اور ان کے حاميوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں -حزب اللہ لبنان نے اپنے بيان ميں عراقي اور پاکستاني حکام سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے مقابلے ميں متحد ہو جائيں اور دہشت گردوں کو سبق سکھانے کے لئے پوري کوشش بروئے کار لائيں -

.......

/169