ابنا: علامہ امین شہیدی نے کہا کہ جہاں شہداکے ورثاکھڑے ہونگے وہاں ہم بھی کھڑے ہیں، اس پوری تحریک کوہم نے چلایاہے، جو لوگ اس تحریک کارخ موڑناچاہتے ہیں انھیں اجازت نہیں دینگے۔ پریس کانفرنس کے دوران سانحہ کوئٹہ کے لواحقین نے دھرناختم کرنے کااعلان کردیا۔لواحقین کا کہنا تھا کہ دھرنے ختم کرناعلماکی گزارش ہے اس لیے عمل ہوناچاہیے۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ سب ورثانے تدفین پررضامندی ظاہرکی ہے، اب پورے پاکستان میں دھرنے ختم ہوجائیں گے، امن قائم کرناریاست کی ذمہ داری ہے، اگرریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرے گی توہم میدان میں نکلیں گے۔
.......
/169