ابنا: بنگلہ ریڈیو کے مطابق اس وبلاگ نویس کو جسکا نام راجیب حیدر ھے جمعہ کو اس کے گھر کے سامنے چاقو سے مار ڈالا گیا ، وہ ڈھاکا میں شہباگ اسکوائر میں جوانوں کا مجمع لگاتاتھا بنگلہ دیش کے بعض وبلاگ نویس جوانوں اور طلبہ نے 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں حزب جماعت اسلامی کے جنگی مجرم بعض رہنماؤں کی موت کی سزا کے حکم کی درخواست کے ساتھہ شہباگ اسکوائر پر دھرنا دیا ھے، یہ وبلاگ لکھنے والے مظاھرہ کرنے والوں میں شامل ہیں حن میں اکثر شیخ حسینہ واجد کی سیکولر حکومت کے حامی ھیں اور اسلامی جماعتوں کے خلاف نعرے لگا رھے ہیں ، بنگلہ دیش کی اسلامی جماعتوں نے کل اور آج توھین اسلام کے خلاف ڈھاکہ میں مظاھرے کیے ہیں ، اور اس اقدام کی مذمت کی ھے ، واضح رھے کہ ڈھاکہ سمیت بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی دنوں سے عبد القدیر ملا کے لیۓ عدلیہ کے فیصلے کے خلاف مظاھرے اور عام ہڑتالیں ھو رھی ہیں ۔
18 فروری 2013 - 20:30
News ID: 392588
بنگلہ دیش کے ایک وبلاگ نویس کو ،جس نے دین اسلام اور قرآن کریم کی توھین کی تھی قتل کر دیا گیا ۔