18 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے بلوچستان صوبے میں سانحہ کیرانی میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ایف سی کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور سمیت سات افراد گرفتار جبکہ چار مشتبہ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ سیکوریٹی حکام نے دعوی کیا ہے کہ سانحہ کیرانی کا ماٹرمائنڈ بھی گرفتار ہونیوالوں میں شامل ہے۔

ابنا: پاکستان کے سیکوریٹی حکام کے مطابق کوئٹہ میں قمبرانی کےعلاقے کلئی بادینی میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکے کا ماسٹر مائنڈ سمیت 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران  4 دہشتگرد مارے گئے ۔رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے ایک خود کش جیکٹ، ڈیٹونیٹر، ایس ایم جیز اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے ۔ سیکوریٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم  تنظیم سے ہے۔ادھر پاکستان سے موصولہ اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کے ازخود نوٹس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل نو پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا، مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، پورا ملک مفلوج ہے۔چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ بلوچستان سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی اتنا بڑا دھماکا ہوا، کتنے لوگ پکڑے گئے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ پورے ملک میں شیعہ برادری سراپا احتجاج ہے، زندگی مفلوج ہو کررہی چکی ہے۔ کیا حکومت کی یہ ہی کارکردگی ہے؟

.......

/169