18 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران تیزی کے ساتھ علمی ترقی کر رہا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے تہران میں ایک اجتماع میں پورے ایران کے ممتاز یونیورسٹی طلبا و طالبات کو خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران میں گزشتہ سات سال میں علمی ترقی کے لحاظ سے سات گنا اضافہ ہوا ہے اور آج ایران میں وسیع اور تیزی کے ساتھ علمی ترقی ہورہی ہے۔
 
ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کو ماضی میں بھی علم و سائنس کے لحاظ سے ممتاز حیثیت حاصل تھی کہاکہ ہزاروں سال پہلے بوعلی سینا جیسے ایرانی دانشوروں اور فلسفیوں نے اہم نظریات پیش کئے تھے اور ان کے نظریات آج  بھی دنیا میں فلسفے، عرفان اور طب جیسے شعبوں میں  رائج ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران ایک ہزار سال سے بھی زیادہ عرصے سے علمی مرکز رہا ہے اور بہت سی جارحیتیں اور غاصبانہ حملے اس لئے کئے گئے کہ ایران سے علمی صلاحیت چھین  لی جائے۔

.......

/169