17 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آج کراچی میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہےاس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آج کراچی میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہےاس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔صدر کراچی ٹرانسپورٹ نے بھی سانحہ کوئٹہ کے خلاف ہونے والی ہڑتال کا حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آج سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ نے بھی آج اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سانحہ کوئٹہ کے خلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے تحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ سانحہ کوئٹہ کے خلاف کراچی بار ، سندھ ہائی کورٹ بار اور ملیر بار کا مشترکہ جنرل باڈی اجلاس ہائی کورٹ بار میں منعقد کیا جائے گا، جس میں تینوں بار کے اراکین شرکت کریں گے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی سانحہ کوئٹہ کے خلاف ہونے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی سامان کی ترسیل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق گلشن کیمپس اور عبدالحق کیمپس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت ہونے والے آج کے تمام پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ادھر آزاد کشمیر حکومت اور پنجاب حکومت نے سانحہ کوئٹہ پر تین دن کے سوگ کا اعلان کیا پنجاب میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گےکوئٹہ سانحہ پر پورے پاکستان میں فضا سوگوار ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ پورے پاکستان میں یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا جارہا ہے واضح رہے کہ سلفی وہابی دہشت گردوں نے کوئٹہ میں بم دھماکے کے ذریعہ 85 سے زائد شیعہ مسلمانوں کو شہید جبکہ 180 سے زائد افراد کو زخمی کردیا سلفی وہابی طالبان پاکستان کو کمزوراورمسلمانوں کی صفوں میں اختلاف ایجاد کررہے ہیں ۔
.......

/169