ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے نام ایک پیغام میں کوئٹہ میں دہشت گردانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد امریکی واسرائیلی اہداف کو عملی جامہ پہنانے اور مسلمانوں کی صفوں میں اختلافات ڈالنے کے لئے ایسی بزدلانہ کارروائیاں انجام دے رہے ہیں ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی حکومت پر زوردیا کہ وہ دہشت گردوں کو مسلمانوں کا خون بہانے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات عمل میں لائے ۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں کل سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 85شیعہ مسلمان شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
.......
/169