17 فروری 2013 - 20:30

کراچی…شیعہ علما کونسل کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف سندھ کے بیشتر اضلاع میں ہڑتال ہے، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئیجارہے ہیں.

ابنا: کراچی…شیعہ علما کونسل کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف سندھ کے بیشتر اضلاع میں ہڑتال ہے، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئیجارہے ہیں،  پنجاب بار کونسل نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھاہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ ہے۔پنجاب بارکونسل کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ ملتان میں وکلا نے مکمل طور پر عدالتی بائیکاٹ کررکھا ہے۔لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں بھی وکلا کی ہڑتال ہے۔ ضلع رحیم یار خان میں وکلانے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، منڈی بہاوٴالدین میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور ملکوال بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال ہے۔ سندھ کے ضلع لاڑکانہ اور خیرپور میں بھی وکلا نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف اور شہدا کے لواحقین سے اظہایکجہتی کے لئے عدالتی کارروائیاں ترک کر رکھی ہیں۔ استور بار ایسوسی ایشن نے بھی عدالتی کاررائیوں کا مکمل بائیکاٹ کررکھا ہے۔شیعہ علما کونسل کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف ضلع قمبر شہداد کوٹ ،لاڑکانہ ،جیکب آباد، شکارپور ،کندھکوٹ اور تھرپارکر سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں ہڑتال ہے، کاروباری و تجارتی مراکز بندہیں۔

.......

/169