17 فروری 2013 - 20:30

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے پاکستان کوئٹہ میں حالیہ حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے غیر انسانی واقعات کو ختم کرنے کے لیے جلد از جلد کوئی اقدام کرے۔


اہلبیت (ع) عالمی ایجنسی ۔ ابنا۔ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے پاکستان کے حالیہ واقعات کے سلسلے میں ایک بیان ظاہر کیا:
بیان کا متن در ذیل ہے:
’’ پاکستان میں خونخوار واقعات اور خصوصا شہر کوئٹہ کے مظلوم عوام پر دھشت گردانہ حملات کی تکرار قابل تاسف ہے۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اس واقعہ کو محکوم کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہے اور اس ناگوار واقعہ میں زخمیوں کے جلد از جلد جانبر ہونے کے لیے دعا کرتا ہے اور پاکستان کے مسلمان اور غیور عوام کو صبر و شکیبائی اور وحدت کی دعوت دیتا ہے۔ اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس طرح کے غیر انسانی واقعات کے ختم کرنے کے لیے فورا اقدام کرے۔
واضح ہے کہ پاکستان کے تمام شیعہ و سنی عوام کی جانی مالی حفاظت کرنا، پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے‘‘۔