ابنا: ایران کے بزرگ شیعہ عالم دین اور مرجع عالیقدر آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے پاکستان کے مختلف مسالک کے پیروکاروں کو اتحاد اور یکجہتی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔انہوں نے کل شام حوزۂ علمیہ قم کے پاکستانی طلباء کی ملاقات میں کوئٹہ میں حالیہ دہشتگردانہ واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں تعزیت پیش کی۔اس ملاقات میں پاکستانی طلباء کے نمائندوں نے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کی حمایت پر آیت اللہ نوری ہمدانی کی قدردانی کی۔
17 فروری 2013 - 20:30
News ID: 391970
آیت اللہ نوری ہمدانی نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کی حفاظت کی جائے ۔