15 فروری 2013 - 20:30

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ۱۴ فروری بحرین کی انقلابی تحریک کی دوسری سالگرہ کے روز حسین علی احمد الجزیری نامی ۱۴ سالہ نوجوان اپنی قربانی پیش کر کے انقلابیوں کے اندر آزادی کے راہ میں قربان ہونے والوں کے حوصلوں کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ اس ۱۴ سالہ نوجوان کا تعلق الدیہ علاقہ سے تھا جسے صلح آمیز مظاہرات کے دوران آل خلیفہ کے وحشی درندوں گولیوں سے چھننی کر دیا اور وہ مقام شہادت پر فائز ہو گیا۔