12 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے ساتھ ملاقات میں پاکستان ، ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پرتاکید کی ہے۔

ابنا: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے آج لاہور میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات اور گفتگو کی ، پاکستان کے صدر نے آصف علی زرداری نے اس ملاقات میںپاکستان ، ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پرتاکید کی ہے۔ صدر زرداری نے پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانےپر بھی زوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کو تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینا چاہیے۔ ایرانی اسپیکر نے بھی پاکستان کو ایک دوست اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی روابط اس وقت بہت اچھی سطح پر ہیں اور دونوں ممالک اور دونوں قوموں کو ملکر خطے میں دشمنوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانا چاہیے انھوں نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں علاقائی قوموں کی اقتصادی خوشحالی  اور سائنسی ترقی سے خوش نہیں ہیں۔