ابنا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی اے، این ، پی ،کل اسلام آباد میں 25 سیاسی گروہوں کی میزبانی کے فرائض انجام دیگی تاکہ افغانستان کے امن کے عمل اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں تبادلۂ خیال انجام پائے ۔عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رہنما سینیٹر حاجی عادل نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتکو میں کہا کہ چند چھوٹی اور علاقائی پارٹیوں سمیت پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، مسلم لیگ (ن) ، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور ایم کیو ایم نے اس کانفرس میں اپنی اپنی شرکت کا اعلان کیا ہے ۔خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات افتخار حسین نے بھی کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہے اور یہ مسئلہ پاکستان کے عوام اور سب کے فائدے میں ہے ۔
12 فروری 2013 - 20:30
News ID: 390686
پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے فیصلہ کریں گی ۔