ابنا: افغانستان کے مشرقی علاوہ میں نیٹو کے فضائی حملہ میں پانچوں سمیت ۱۰ شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیٹو نے صوبہ کنڑ کے ضلع شگال میں کیے گئے حملے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔کنڑ کے گورنر فضل اللہ واحدی نے رائٹرز کو بتایا کہ غیر ملکی افواج نے ہمیں بتائے بغیر خود سے حملہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حملے میں چار طالبان کے ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ شہری زخمی بھی ہوئے۔واحدی نے بتایا کہ حملہ چاگم گاؤں پر کیا گیا جس میں دو مقامی خاندانوں کے دس افراد ہلاک ہو گئے۔یہ فضائی حملہ امریکی صدر بارک اوباما کے بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اگلے سال تک افغانستان میں موجود اپنی آدھی افواج واپس بلا لیں گے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اگلے سال کے آخر تک ہماری تمام فوجیں امریکا واپس آجائیں گی۔
12 فروری 2013 - 20:30
News ID: 390562
افغانستان کے مشرقی علاقے میں نیٹو کے فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 10 افغان شہری ہلاک ہو گئے۔