12 فروری 2013 - 20:30

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی ایک یونیورسٹی میں نماز پڑھنے کے لیے ایک ہال اور مسلمانوں کے ایک خیراتی سنٹر کا افتتاح ہوا ہے۔

ابنا: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے مانوئل کالج میں مسلمان اسٹوڈنٹس کی کوششوں سے مسلمانوں کے ایک خیراتی سنٹر اور نماز پڑھنے کے ہال کا افتتاح ہوا ہے۔اس نماز خانے کی تعمیر کے لیے ۲۵ہزار سے زائد ڈالر کی لاگت آئی ہے کہ جس کے لیے کینیڈا کے اسلامی انسٹی ٹیوٹ اور بعض مسلمان مخیرحضرات نے تعاون کیا ہے۔قابل ذکر ہےکہ اس نماز خانے کی افتتاحی تقریب میں غیر مسلموں کو بھی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اسلامی اقدار اور اس نماز خانے کی ضرورت سے آگاہ ہو سکیں۔یاد رہے کہ اس یونیورسٹی میں اسلام کے بارے تحقیقات بھی انجام دی جاتی ہیں اور اس کے علاوہ اسلامی تعلیمات کی تعلیم کے کورسز منعقد اور ان کے اختتام پر سرٹیفکیٹ بھی عطاکیے جاتے ہیں۔.......

/169