12 فروری 2013 - 20:30

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے ملاقات کو مفید قرار دیا اور کہا کہ مختلف شعبوں خصوصاً تجارت بڑھانے پر بات ہوئی ہے۔

ابنا: جمہوری اسلامی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سماجی و معاشی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی لاریجانی نے ملاقات کو مفید قرار دیا اور کہا کہ مختلف شعبوں خصوصاً تجارت بڑھانے پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک میں سماجی و معاشی شعبوں میں تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جائے اور تجارتی حجم میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید پیش رفت ہو رہی ہے، توانائی کے شعبے میں ایرانی مصنوعات سے استفادے پر بات چیت ہوئی ہے۔ علی لاریجانی نے اسپیکر اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے بھی ملاقات کی اور دوطرف امور پر بات چیت کی گئی۔

.......

/169