ابنا: عراق کی قانونی حکومت کے نمائندے کمال الساعدی نے ترکی قطر القاعدہ اور بعث پارٹی پر الزا م لگایا ہے کہ وہ لوگوں کو مظاہروں پر ابھارنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس ملک میں قبائلی جنگ کو چھیڑا جا سکے۔
الساعدی نے مزید کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ اگر سرحدی شہروں میں مظاہرے کیے جائیں تو اس ملک کے سیاسی نظام کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ یہ سیاسی نظام کو استحکام عطا کرتے ہیں اسی بنا پر وہ ان مظاہروں کو بغداد میں منتقل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس ملک میں خانہ جنگی کو چھیڑا جا سکے۔اسی بنا پر خبریں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ صوبہ الانبا کے مظاہرین نے آئندہ جمعہ کو بغداد میں مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بعض حکام اس مسئلے کو فتنہ وفساد اور عراق کے بحران کو شدید کرنا جانتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ آئندہ جمعہ بغداد میں ادا کیے جانے کے بارے میں مختلف قسم کے ردعمل سامنے آئے ہیں اور قومی الائنس کا عقید ہ ہے کہ بغداد میں مظاہروں کو منتقل کرنے کی دعوت کے خطرناک نتائج نکلیں گے کہ جو تمام صوبوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیں گے لہذا انہوں نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اس کال کو کینسل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.......
/169