ابنا: شام کے شمال مغربی صوبے ہساکے میں جہادی باغیوں نے انٹیلی جنس دفاتر کے باہر دو خود کش دھماکے کیے جس کے نتیجے میں 14 انٹیلی جنس افسران ہلاک ہو گئے۔واچ ڈاگ کے مطابق ال نصرہ فرنٹ فائٹرز نے شدادا کے علاقے میں سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر اور فوجی انٹیلی جنس کی عمارت کے سامنے دو خود کار بم دھماکے کیے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اور ملٹری انٹیلی جنس کے 14 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ال نصرہ کو خود کش حملوں کے باعث امریکا نے دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کیا ہوا ہے۔شام کیلیے انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق دھماکوں میں زخمی متعدد افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تنظیم کے مطابق علاقے میں تصادم کا سلسلہ جاری ہے اور یہاں پر رہنے والے متعدد افراد جن میں قریبی ہی تیل کے کنویں پر کام کرنے والے متعدد افراد بھی شامل ہیں، پہلے ہی یہاں سے ہجرت کر چکے ہیں۔ال نصرہ کو خود کش حملوں کے باعث امریکا نے دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کیا ہوا ہے
10 فروری 2013 - 20:30
News ID: 389933
شام کے شمال مغربی صوبے ہساکے میں جہادی باغیوں نے انٹیلی جنس دفاتر کے باہر دو خود کش دھماکے، ۱۴ انٹیلی جنس افسران ہلاک