ابنا: افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلا کے پہلے مرحلے کا اغاز ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں اتحادی افواج کے تیرہ کنٹینرز اب تک پاک افغان سرحد عبور کرکے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ مقامی انتظآمیہ کے مطابق افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ابتدائی طورپر نیٹو فورسز کے سازو سامان پر مشتمل پچیس کنٹینرز افغانستان سے پاکستان کے راستے کراچی جائیں گے جن میں اب تک تیرہ کنٹینرز پاک افغان سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکہ کے شہر شگاگو میں نیٹو ممالک کا ایک سربراہ اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دو ہزار چودہ کے اواخر تک اتحادی ممالک کی افواج افغانستان سے انخلا کا عمل پورا کرے گی۔ لیکن بعضامریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے کچھ دستے 2014 کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہیں گے۔
.......
/169