ابنا: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے "ای سی او " میں شامل ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں کے پہلے اجلاس میں شرکت کی خاطر، اسلام آباد روانگی سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک کو آج یہ یقین حاصل ہواہے کہ اپنے علاقائی مسائل کو علاقائی معاہدوں کے تحت حل کریں۔ انہوں نے پاکستان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا دوست ملک قراردیتے ہوئے مزید کہا کہ ان کا دورۂ پاکستان ، دوجانبہ اور مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کےلئے اچھا موقعہ ہے۔
علی لاریجانی نے علاقے میں موجود حساس حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دورۂ پاکستان کے موقع پر "ای سی او " کے رکن ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں سے علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال ہوگا۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے حالیہ دو دہائیوں کے دوران "ای سی او " کے تحت، اچھے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم میں شامل ممالک کے سیاسی ، اقتصادی اور ٹیکنالوجی تعلقات بڑھانے میں مزید گنجائش موجود ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی "ای سی او " میں شامل ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں کے پہلے اجلاس میں شرکت کی خاطر،آج صبح اسلام آباد روانہ ہوئے ۔
.......
/169