ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی انقلاب ، فطرت انسانی کی بیداری اور ملت ایران کی جان و فکر کی گہرائيوں سے نکلنے والی تحریک اور بنیادی تبدیلی ہے اور اسی وجہ سے روز بروز ترقی کررہی ہے نیز پائداری سے باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب حقیقی بیداری اور انسانی حقیقت کی طرف بازگشت ہے۔ انہوں نے اسلامی انقلاب کی بعض کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کو اسلامی انقلاب کی صورت میں تبدیلیاں لانے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے اور اسے الھی اقدار کے تحفظ اور انہیں پھیلانے کی ذمہ داری سونپي گئي ہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ یہ انقلاب ملت ایران اور ساری قوموں کے دانشمندانہ دلائل اور عظمت کے احیاء کے لئے ہے اور آج ملت ایران کے دشمن بھی اس حقیقت کو سمجھ گئے ہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران کے خلاف دشمنوں کی بھیانک ترین فوجی اور سیاسی سازشیں اور حملے مظلوم ملت ایران کے دفاع سے ان سازشوں کے بنانے اور حمایت کرنے والوں کی رسوائي ہوئي ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملت ایران پر چونتیس برسوں سے جاری طرح طرح کے دباؤ جن کا مقصد اسکی پیشرفت، سربلندی اور خود مختاری کو نقصان پہنچاناتھا ملت کی ہوشیاری ، اتحاد، بھرپور استقامت اور شہیدوں، جنگ میں زخمی ہونے والوں، اور جنگ کے دوران قید ہونے والوں اور ان کے اھل خانہ کی قربانیوں نیز ملت کی دانشمندانہ رہبری کی تدابیر سے اس کےلئے عظیم کامیابیوں کا سبب بنی ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ آج بھی ایران کے دشمن بھرپور سازشوں سے ملت کی ترقی روکنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن آج نہ صرف کوئي طاقت ملت ایران پر چھوٹی سی چھوٹی بات مسلط نہیں کرسکتی بلکہ ہماری قوم اپنے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگي۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ تمام سامراجی طاقتوں کو ملت ایران کے مقابل شکست اور شرمندگي ہوئي ہے اور اس انقلاب نے ملت ایران کو دوبارہ عزت و سربلندی عطا کی ہے۔
.......
/169