9 فروری 2013 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے انجم علی اور آصف علی شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق سید انجم علی زیدی ولد قیصر عباس زیدی اور اُن کے بیٹے سید آصف علی زیدی ولد سید انجم علی زیدی کار میں سوار اورنگی ٹاون ریس امروہی سوسائٹی سے گزر رہے تھے کے گھات لگائے دہشتگردوں نے کار پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں انجم علی اور اُن کے فرزند آصف علی موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید کو قانونی معاملات کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے امام بارگاہ باب علم 5 سٹار چورنگی منتقل کیا جائے گا۔ دونوں مومنین بطور ملازمت قطر اسپتال سے منسلک تھے۔

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ٹیوشن پڑھانے والے قمر رضا نامی شیعہ مومن کو نشانہ بنایاتھا اور آج پھر دو مومنین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پے در پے واقعات ملت تشیعُ میں اس بات کا احساس دلا رہی ہے کہ اس ملک پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کو تحفظ نہیں۔ اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ بھی کہہ چکی ہے کہ ریاستی ادارے خود شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چند تعصب پسند افراد اور پاکستان کی خفیہ اسٹبلیشمنٹ کب تک شیعہ مسلمانوں کے قتل پر خاموش رہے گی؟ دہشتگردوں کو ایسے نظر انداز کریں گی جیسے کہ دہشتگردوں کا وجود ہی نہیں، کب تک سویلین حکومت کو ناکام ظاہر کرنے کے لیے معصوم شیعہ مسلمانوں کو وردی والی اسٹیبلیشمنٹ قربانی کا بکرہ بناتی رہے گی؟

.......

/169