انقلاب اسلامی ایران کی چونتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی نے درج ذیل بیان دیا ہے:بسم اللہ الرحمن الرحیم« والفجر ولیال عشر والشفع والوتر »ایران کا اسلامی انقلاب، حکومت اسلامی کی شکل میں دین مبین اسلام کی عظمت اور بلندی کا ثبوت اور ایک قوم کی آزادی، عزت اور استقلال کی علامت ہے جو خداوند عالم کے لطف و کرم، حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی حکیمانہ رہبریت، ایران کی شجاع، دلیر اوربہادر قوم اور شہداء کے پاک خون کے نتیجہ میں ۲۲ بھمن ۱۳۵۷ شمسی مطابق با ۱۱ فروری ۱۹۷۹کو کامیاب ہوا۔ یہ کامیابی اس قوم کی عظمت کی سرفرازی کی علامت ہے جو پوری تاریخ میں وقار اور سربلندی کی حامل رہی ہے۔انقلاب اسلامی ایران، نے ۳۳ سال کے عرصہ میں کئی طرح کے فراز و نشیب سے گزرنے اور ظلم و استبداد کا مقابلہ کرنے کے بعد قوم کی چاہتوں پورا کیا اورگام بگام دنیا کے مظلوم اور مستضعف عوام کی آواز پر لبیک کہی۔ اس مقاومت اور پائیداری کا ثمرہ اسلامی بیداری کی شکل میں ایک موج بن کر سامنے آیا جو پوری دنیا میں مخصوصا استعمار اور استکبار کے زیرقدرت ملکوں میں پھیل گئی۔ہماری قوم ان سالوں میں علمی، ٹیکنالوجی، سیاسی، ثقافتی تمام میدانوں میں عظیم نتائج کی شاہد ہے جن میں سے اہم ترین غیروں کے تسلط سے رہائی، لوگوں پر صرف اسلام کی حکومت اور بین الاقوامی روابط میں استقلال ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس درمیان دشمن کی طرف سے کچھ سازشوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ان افراد کی طرف سے دہشت گردی کی آفت کو تحمل کرنا پڑا جو ابتدائے انقلاب سے دشمن انقلاب بن کر کھڑے رہے۔ امریکہ اور صہیونیسٹ کی ظاہری اور باطنی دشمنیوں کا مقابلہ کیا اور طرح طرح کی اقتصادی پابندوں کو تحمل کیا۔ یہ تمام کامیابیاں حضرت امام خمینی (رہ) کے خلف صالح حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای دام ظلہ العالی کی سنجیدہ رہبری کے نتیجہ میں حاصل ہوئی ہیں۔ایسے میں ملت غیور ایران کو ایک بار پھر اپنی بصیرت اور آگہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران کے یوم آزادی پر تمام خارجی اور داخلی دشمنوں اور پروپیگنڈا کرنے والوں کو یہ دکھلانا چاہیے کہ ہم ابھی بھی انقلاب اسلامی کے مقاصد پر پابند اور امام امت اور رہبر معظم کی تعلیمات پر متعہد ہیں۔لہذا اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی، ایران کی شجاع اور دلیر قوم سے تقاضا کرتی ہے کہ ۲۲ بہمن کو پورے ملک میں نکلنے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے امام راحل اور شہداء اسلام کے ساتھ تجدید عہد کرے۔نیز اسمبلی اس مناسبت سے تمام مسلمانوں مخصوصا ایرانی عوام کو تبریک اور تہنیت پیش کرتی ہے۔ اور اسلام کی کفر اور حق کی باطل پر دائمی کامیابی کی آروز کرتے ہوئے حقیقی والی و وارث حضرت حجت(ع) کے ظہور کی دعا اوربارگاہ رب العزت سے رہبر معظم کی سلامتی کی درخواست کرتی ہے۔ اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی ۲۰ بھمن،۱۳۹۱ مطابق با، ۸،۲،۲۰۱۳
9 فروری 2013 - 20:30
News ID: 389447
ہماری قوم ان سالوں میں علمی، ٹیکنالوجی، سیاسی، ثقافتی تمام میدانوں میں عظیم نتائج کی شاہد ہے جن میں سے اہم ترین غیروں کے تسلط سے رہائی، لوگوں پر صرف اسلام کی حکومت اور بین الاقوامی روابط میں استقلال ہے