8 فروری 2013 - 20:30

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے امریکی سی آئی اے کے نامزد امیدوار جان برینن کی پیشی کے موقع پر بعض شرکا نے ان کے خلاف احتجاج کیا اور برینن کےغیر انسانی اقدامات کی مذمت کی برینن کو ڈرون حملوں کے ماسٹرمائنڈ سمجھا جاتا ہے۔

ابنا: امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے امریکی سی آئی  اےکے نامزد امیدوار جان برینن کی پیشی کے موقع پر بعض شرکاء نے ان کے خلاف احتجاج کیا اور برینن کےغیر انسانی اقدامات کی مذمت کی برینن کو ڈرون حملوں کے ماسٹرمائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ شرکاء کے باعث اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا۔ برینن کی تقریر کے دوران شرکاء بار بار مخالفت کرتے رہے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے افراد کو ہال سے باہر نکال دیا۔ جان برینن کو انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت کا بھی سامنا ہے کیونکہ وہ دہشت گردی کے الزام میں پکڑے گئے ملزموں سے پرتشدد طریقوں سے تفتیش کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔

.......

/169