7 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کی قومی ورثے اور فن و ثقافت کی وزیر ثمینہ خالد گھرکی نے مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔

ابنا: ثمینہ خالد گھرکی نے اسلام آباد میں اسلامی انقلاب کی نمائش میں ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے دنوں میں ثقافتی ہفتے کا انعقاد پاکستان کے عوام اور حکومت کے لیے ایک عظیم افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے اور کلچر سنٹر نے ایران کی اہم کامیابیاں دیکھنے کے لیے پاکستان کے عوام کو ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے اور ہمیں دونوں ملکوں کے تعاون کو فروغ دینے اور عوام کو قریب لانے کے لیے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے۔
.......

/169