7 فروری 2013 - 20:30

مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے کہا ہے کہ ايران کے اسلامي انقلاب نے علاقائي اور عالمي سطح پر انتہائي گہرے اثرات مرتب کئے ہيں-

ابنا: مجلس شورائے اسلامي کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علي لاريجاني کا کہنا تھا کہ اسلامي بيداري کي  حاليہ لہر ايران کي عظيم قوم   کي مجاہدت اور قربانيوں کا نتيجہ ہے- انہوں نے اسلامي انقلاب کي سالگرہ کي مبارک باد پيش کرتے ہوئے کہا کہ ايک زمانہ ايسا بھي تھا جب ملت ايران، امريکہ اور اسرائيل کي کٹھ پتلي شاہي حکومت کي وجہ سے ديگر مسلمانوں کے مقابلے ميں حقارت کا احساس کرتي تھي ليکن آج اسلامي انقلاب کي برکت سے مسلمانوں کے درميان اتحاد اور يکجہتي کا راستہ ہموار ہوگيا ہے-

ڈاکٹر لاريجاني نے کہا کہ اسلامي انقلاب کے باني امام خميني رح کا ايک مقصد ايران سے امريکا کے تسلط کو ختم کردينا تھا  - انہوں نے کہا کہ ايران کے اسلامي انقلاب نے مسلمانوں کو جھنجوڑ کے رکھ ديا اور انہيں چند قطبي دنيا ميں موثر کردار ادا کرنے کا حوصلہ عطا کيا-

اسپيکر علي لاريجاني نے ايراني عوام سے اپيل کي کہ وہ اسلامي انقلاب کي سالگرہ کے جشن اور اس موقع پر ہونے والے عوامي اجتماعات ميں بھرپور طريقے سے شرکت کريں اور اسلامي انقلاب  کي امنگوں پر قائم رہنے کا عہد دھرائيں-

.......

/169