7 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے قبائیلی علاقے اپر اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پرپاکستانی فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں بارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ اس بمباری میں شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

ابنا: پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ارغنجو میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے اور بارہ شدت پسند مارے گئے۔ادھر خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ درگئی میں کار میں سوار نامعلوم نے قبائلی رہنما سرمیر ، ان کے بیٹے اور ایک ساتھی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ قریب ہی موجود خاتون اور 2افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جمرود اسپتال منتقل کردیاگیا ۔.......

/169