ابنا: شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے جمہوريت کے حق ميں پرامن مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لئے نبيہ صالح نامي علاقے پر زہريلي آنسوگيس کے گولے داغے اور ربر کي گوليوں کا آزادانہ استعمال کيا-
المالکيہ کے رہائشي علاقے ميں بھي بحريني سيکورٹي فورس نے جنہيں سعودي فوجيوں کي حمايت حاصل تھي، مظاہرين پر حملے کئے ہيں-
مقامي لوگوں کا کہنا ہے کہ سيکورٹي اہلکار چادر اور چار ديواري کا تقدس پامال کرتے ہوئے کئي گھروں ميں داخل ہوگئے اور انہوں نے خواتين اور بچوں کو بري طر ح زد و کوب بھي کيا - شہرکان شہر ميں بھي لوگوں کي بڑي تعداد نے ملک ميں قائم خانداني آمريت کے خلاف مظاہرے کئے اور ملک کے بادشاہ کے خلاف نعرے لگائے-
کہا جارہا ہے کہ المعامير نامي علاقے ميں بھي بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے عام شہريوں کے گھروں ميں براہ راست آنسوگيس کي شيلنگ کي ہے جس کے نتيجے ميں متعدد لوگوں کي حالت غير ہوگئي ہے- دوسري جانب سرکردہ سياسي کارکن کريم محروس نے اپنے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ حکومت عوام سے انتقام لے رہي ہے اور اس نے مظاہرين کے خلاف طاقت کے استعمال اور تشدد کا سلسلہ تيز کرديا ہے-
انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام تر غير انساني اقدامات کے باوجود انقلابي تحريک جاري رہے گي- کريم محروس نے کہا کہ بحرين کے عوام انقلابي تحريک کي دوسري سالگرہ کے موقع پر چودہ فروري کو ملک گير ہڑتال اور مظاہرے کريں گے جن ميں جمہوريت کے قيام کا مطالبہ دوہرايا جائے گا.
.......
/169