ابنا: ترکي کے استانبول شہر ميں پير کے روز مظاہرہ ہوا جس کے دوران دمشق کے اطراف ميں ايک سائنسي تحقيقاتي مرکز پر صيہوني حکومت کے حملے کي مذمت کي گئ -
مظاہرين کے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ تھے جن پر لکھا تھا کہ ترکي کي بر سر اقتدار پارٹي ، اسرائيل کے ساتھ اور ترکي کے مسلمان عوام ، شام کے ساتھ ہيں - مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ ترکي ميں نيٹو اور امريکہ کي چھاونيوں کو بند کيا جائے - مظاہرين نے اسي طرح اسرائيل قاتل ہے اور اسرائيل مشرق وسطي سے بھاگ جا جيسے نعرے بھي لگائے -
ترکي کے اسلام پسند مصنف کنعان چامور جو نے مظاہرين سے اپنے خطاب ميں کہا کہ ايسے حالات ميں کہ جب صيہوني حکومت نے شام پر دوبارہ حملہ کر ديا ہے ، اس حکومت کي جسارتوں ميں اضافہ ہوتا جا رہا ہے - انہوں نے اس جانب اشارے کے ساتھ کہ اس احتجاج کا مقصد ، شام پر اسرائيل کے حملے کي مذمت ہے ، کہا کہ صيہوني حکومت نے پہلے بھي ، شام ، غزہ اور لبنان کے عوام پر حملے کئے ہيں اور سن انيس سو اڑتاليس ميں بنائي گئ اس جعلي حکومت کا جاري رہنا شرم کا باعث ہے -
.......
/169