4 فروری 2013 - 20:30

صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ، او آئی سی، یعنی اسلامی تعاون تنظیم کے بارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کےلئے قاہرہ پہنچ گئے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر احمدی نژاد اسلامی تعاون تنظیم کے بارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آج مصر پہنچ گئے۔ قاہرہ پہنچنے پر مصر کے صدر محمد مرسی نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نےقاہرہ روانگی سے قبل تہران میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ  مصر کے صدر محمد مرسی کی دعوت پر انجام پارہا ہے اور اس دورے کا اصل مقصد ،او آئي سی، یعنی اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد یہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کسی صدر کا پہلا دورۂ قاہرہ ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی تبدیلی پیدا ہوسکتی ہے۔ صدر مملکت محمود احمدی نژاد اپنے دورۂ مصر کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ ، مختلف اسلامی ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 57 / اسلامی ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم، او آئي سی، کا بارہواں سربراہی اجلاس قاہرہ میں کل سے شروع ہوگا جو 7 فروری تک جاری رہے گا۔