ابنا: جناب علی لاریجانی نے آج دار الحکومت تھران میں ھندوستان کے سفیر کی ملاقات میں دوجانبہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ھوۓ کہا کہ تھران اور نئی دھلی کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات مزید بہتر ہورہےہیں، اور ایران کی پارلیمنٹ مختلف شعبوں خاص طور پر پارلیمانی تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتی ہے ، جناب لاریجانی نے کہا کہ ایران اور ھندوسان کے لۓ دوجانبہ تعلقات کے فروغ کیلۓ مناسب مواقع فراھم ہیں ۔ تھران میں ایران کے سفیر مسٹر شری واستوا نے بھی اس ملاقات میں ھندوستان اور ایران کے حکام کے مابین مذاکرات کو علاقائی مسائل میں موثّر قرار دیتے ہوۓ کہا کہ علاقائی اور عالمی مسائل اس بات کے متقاضی ہیں کہ دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے مابین مثبت مذاکرات انجام پا تے رہیں، تھران میں ہندوستان کے سفیر نے ایران کی مجلس شوراۓاسلامی کے اسپیکر کےآ یندہ دورۂھندوستان کو دونوں ملکوں کے دوستانہ تعاون کے فروغ کی راہ میں اہم قدم قرار دیا
4 فروری 2013 - 20:30
News ID: 388176
ایران پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب علی لاریجانی نے ہندوستان کے ساتھہ دوجانبہ تعلقات کو فروغ پر زور دیاہے ۔