4 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ تہران اور قاہرہ کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں ۔

ابنا: جناب علی اکبر صالحی نے گذشتہ روز اپنے دورۂ جرمنی کے اختتام اور قاہرہ جانے سے قبل برلن میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں مصر کے ساتھ سیاسی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر میں عوامی انقلاب کے بعد تہران – قاہرہ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور یہ دونوں ممالک کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصر خطے میں اہم حیثیت کا حامل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی نگاہ میں مصر مشرق وسطی اور اسلامی ممالک کے مسائل میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل پیر سے قاہرہ میں آغاز ہوا ہے ۔ اجلاس میں سربراہی اجلاس کا ایجنڈا اور اعلامیے کے مسودے پر تبادلۂ خیال ہو رہا ہے۔
.......
/169